🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
غیروں کا نام لینے کی مہلت نہیں ملی
مدحِ ابو ترابؑ سے فرصت نہیں ملی
جس میں نہ ہو فضیلتِ اولادِ مصطفیٰؐ
قرآں میں ایسی کوئی بھی آیت نہیں ملی
اس دل کو کردگار نے دوزخ بنا دیا
مولا علیؑ کی جس میں محبّت نہیں ملی
جب تک مےِ ولایتِ حیدرؑ نہ نوش کی
تب تک کسی نبی کو نبووت نہیں ملی
بغضِ علیؑ سے دور ہی رہیے کہ آج تک
اس جرم میں کسی کو ضمانت نہیں ملی
ھوگا امیر میری نظر میں فقیر ھے
جس کو غمِ حسینؑ کی دولت نہیں ملی
ورنہ کچھ اور ہوتی یہ تاریخ کربلا
عبّاسؑ کو وغا کی اجازت نہیں ملی
ہستی امیر شام کی مٹی میں مل گئی
لیکن علیؑ کے لال کی بیعت نہیں ملی
جتنی ملی ارم کو در اہلبیت پر
اتنی کہیں بھی دہر میں عزت نہیں ملی🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
سید ارم مہدی رضوی
No comments:
Post a Comment