Saturday, 15 April 2017

Soorma Ali

❤❤❤❤❤❤❤
یا علی
غالب علی دلیر علی سورما علی
مونس علی انیس علی ناخدا علی
جیسا مرا رسول ہے ویسا مرا علی
مشکل کو دور کرتا ہے مشکل کشا علی
ہم کو بڑا قلق ہے کہ یہ کیا ہوا علی
دنیا سمجھ نہ پائی ترا مرتبہ علی
اب تک مجھے ثنا کا سلیقہ نہ آ سکا
بچپن سے پڑھ رہا ہوں قصیدہ ترا علی
چہرہ خوشی سے سرخ ہے رب کے رسول کا
دنیا میں آج آے ہیں شیرِ خدا علی
رکھی ہے کردگار نے شیعوں کے واسطے
کوثر کی بوند بوند میں تیری ولا علی
یہ آمنہ کے چاند وہ بنتِ اسد کا چاند
بدر العطا نبی ہیں. تو بدرالسخا علی
تیرے سوا مدد کو پکارے کسے ارم
مشکل میں کون سنتا ہے تیرے سوا علی

ارم مہدی

❤❤❤❤❤❤❤

No comments:

Post a Comment